پاک ہندوستان کشیدگی کے باعث بی ایس ایف نے دیوالی کے موقع پراٹاری واہگہ
بارڈر پر پاکستان رینجرز کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کرنے سے انکارکردیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف نے اس
مرتبہ دیوالی کے موقع پراٹاری
واہگہ بارڈر پرپاکستان رینجرزکے ساتھ مٹھائی کاتبادلہ نہیں کیا۔ واضح رہے
کہ پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے درمیان خوشی کے مواقع پرمٹھائی کا
تبادلہ کیاجاتا ہے۔